کیڑے بطور پالتو جاندار - سائنس کی دنیا | سائنس کی دنیا

کیڑے بطور پالتو جاندار

وہ تمام کیڑے جنہیں پالا جا سکتا ہے۔

وہ تمام جاندار جنہیں پالا جا سکتا ہے۔

 

مشرقی ایشیا میں لوگ صدیوں سے کیڑے مکوڑؤں کو بطور پالتو جاندار رکھتے رہے ہیں۔ان کے لیے ایک خاص قسم کا روایتی کنستر بنایا جاتا ہے جس میں وہ پرورش پاتے ہیں۔اکثر اوقات انہیں گانے اور لڑانے کے لیے پالا جاتا ہے۔تاہم،انہیں آپ چھو نہیں سکتے کیوں کہ انہیں یہ پسند نہیں،اور ایسا کرنا کئئ بار نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔جاپان کے لوگ بھونرا بہت شوق سے پالتے ہیں۔انہیں پنجروں میں رکھا جاتا اور انہیں چھوا بھی جا سکتا ہے۔
ایک بہت مشہور پالتو جاندار Phasmatodea بھی ہے،اسے چلتی ہوئئ لکڑی بھی کہا جاتا ہے،یورپ کے لوگ اسے بہت شوق سے پالتے ہیں۔یہ بے ضرر جاندار ہیں جو پتوں پر گذاراکرتے ہیں۔آپ انہیں پکڑ سکتے ہیں،اور بہت احتیاط سے ان پر ہاتھ پھیر سکتے ہیں،بہرحال،کیوں کہ یہ پتے کھاتے ہیں اس لیے چند ملکوں (جیسے کہ امریکہ میں) ان کی تجارت پر بہت سختی سے پابندی ہے۔
ایک اور کیڑا جو خاصہ مشہور ہے اور پالا جاتا ہے،(یقیناً کچھ لوگوں کی اسے دیکھ کر چیخیں بھی نکل جاتی ہیں) جی ہاں یہاں کاکروچ کی بات ہو رہی ہے،بہرحال لوگ اسے بھی بہت شوق سے پالتےہیں۔ان میں کچھ کاکروچ بڑے اور خوبصورت بھی ہوتے ہیں۔یہ کاٹتے نہیں اور انہیں پکڑ کر سہلایا جا سکتا ہے،کچھ کاکروچ سسکارتے ہیں جب لوگ انہیں پکڑتے ہیں،جو کہ دیکھنے میں کافی مزاحیہ لگتا ہے۔
ایک اور مشہور کیڑا mantis بھی ہے،یہ گوشت خؤر ہوتے ہیں،تو ان کی خوراک دوسرے چھوٹۓ کیڑے مکوڑے بنتے ہیں،تاہم ان کی بھی ہمہ خؤر کاکروچوں کی طرح ( کیوں کہ یہ پتے نہیں کھاتے) اس لیے ان کی تجارت ممنوع نہیں ہے اور ان کو پالنے پر بھی خاطرخواہ پابندی نہیں ہے۔یہ mantis دیکھنے میں بہت خوبصورت لگتے ہیں۔آپ انہیں پکڑ سکتے ہیں اور ہلکے ہاتھ کے ساتھ ان کو سہلا سکتے ہیں مگر انہیں آپ کا ایسا کرنا پسند نہیں۔
تتلیوں کو بھی پالا جاتا ہے،آپ ایک سنڈی لیں،جو آپ کو باہر صحن میں ملے،انہیں کھانے کو پتے دیں،اور انہیں حالت جمود سے لے کر بڑا کریں۔یہ دیکھنے میں بہت خوبصورت لگتی ہیں۔مگر تتلیاں زیادہ عرصہ زندہ نہیں رہتیں۔اور آپ یقینی طور پر انہیں ہاتھوں میں لے کر سہلا نہیں سکتے کہ ایسا کرنے سے ان کے پر ٹوٹ سکتے ہیں۔
اس طرح کے اور بھی کیڑے مکوڑے ہیں جنہیں پالا جا سکتا ہے،جیسے کہ گراس ہوپر،ٹڈا،اور امریکی جھینگر جو کہ دیکھنے میں پتے کی طرح کا لگتاہے،اور چیونٹیاں جن کے لیے مخصوص فارم ہوتے ہیں۔بہت سی قسم کے خوبصورت کھٹمل بھی لوگ بہت شوق سے پالتے ہیں،ایک اور non-insect جسے Arthropod کہا جاتا ہے،یہ بھی لوگوں میں کافی مقبول ہے۔Millipedes بہت زبردست پالتو جاندار ثابت ہوے ہیں۔انہیں آپ کھیرے اور ککڑی کھلایں اور پھر بے شک انہیں ہاتھوں میں پکڑ کر سہلایں، Centipedesبھی کافی اچھے جاندار ہیں مگر یہ زہریلے ہیں اس لیے آپ انہیں چھو نہیں سکتے۔ایک زہریلی بڑی مکڑی جس کا نام Tarantulas ہے بہت عمدہ پالتو جاندار ثابت ہوتی ہے کیوں کہ تقریباً بیس سال تک زندہ رہ سکتی ہے۔بچھو ایک بہت مشہور پالتو جاندار ہے مگر یہ بہت زہریلا بھی ہوتا ہے،۔کیکڑے،گھونگھے بھی ایسے جاندار ہیں جنہیں پالا جا سکتا ہے۔
نقطہ یہ ہے کہ یہاں پر بہت سے ایسے کیڑۓ ہیں جن کا مزاج بہت دوستانہ ہے اور بہت سے اسے بھی جن کا بلکل بھی نہیں۔اس لیے آپ بھی احتیاط سے یہ دلچسب تجربہ کر کے دیکھیے۔

5172 :اب تک پڑھنے والوں کی کُل تعداد 6 :آج پڑھنے والوں کی تعداد



Written by Muzammil Pirzada