کائنات سے متعلقہ چند سوالات اور ان کے جوابات - سائنس کی دنیا | سائنس کی دنیا

کائنات سے متعلقہ چند سوالات اور ان کے جوابات

puzzle_cook_big
کائنات سے متعلقہ چند سوالات اور ان کے جوابات

یہ کاینات جس میں ہم رہ رہے ہیں دن.بدن پھیلتی جارہی ہے.ہم یہ جانتے ہیں کیوں کہ ہم یہ مشاہدہ کرتے ہیں کہ کہکشایں اور ان کے گروہ تیزی سے ایک دوسرے سے دور دور سفر کرتے جا رہے ہیں.یہ پھیلاو اس وقت سے جاری ہے جب سے یہ کاینات وجود میں آیی یعنی کہ آج سے چودہ کھرب سال پہلے ایک بہت گرم اور کثیف عمل کے زریعے جسے ہم.بگ بینگ کے نام سے جانتے ہیں.یہاں ہم.ان چھ سوالات کا جواب دینے کی کوشش کریں گے جو ہم سے اکثر پوچھے جاتے ہیں.
سوال.نمر ۱.
اس کاینات کا مرکز کدھر ہے؟
اس کاینات کا کویی مرکز نہیں کیوں کہ اس کاینات کا کویی کنارہ نہیں ہے.ایک محدود کاینات میں خلا مڑا ہوا ہے تو اگر آپ ایک سیدھی لاین میں کھربوں نوری سالوں سفر کرتے رہیں تو آپ واپس اسی جگہ پر آن پہنچیں گے جہاں سے آپ نے آغاز سفر کیا تھا.یہ بھی عین ممکن ہے کہ ہماری کاینات لا محدود ہو.دونوں مثالوں میں کہکشاوں کے جھرمٹ جو کہ کاینات کو پر کرتے ہیں وہ ایک دوسرے سے دور ہوتے جا رہے ہیں اور جس سے کاینات پھیلتی جا رہی ہے.
اس کی مثال تصویر میں دیکھیں جس میں ایک بہت چھوٹی کاینات کی مثال.دی گیی ہے جس میں صرف ۴۸ ستارے ہیں.ایک خلایی جہاز جو ان ستاروں کے درمیان پرواز کر رہا ہو گا وہ کاینات کا کنارہ نہیں ڈھونڈ پاے گا اگر یہ خلایی جہاز کاینات کے ایک طرف سے رخصت ہو گا تو دوسری طرف سے ظہور ہو جاے گا.جہاز میں موجود لوگ اپنے اطراف میں لامحدود ستاروں کو دیکھ پایں گے.اس کاینات کی کویی سرحد اور کویی مرکز نہیں ہے.
بگ بینگ کاینات میں کہاں پر ہوا.؟
ایک عام مفروضہ ہے کہ بگ بینگ ایک دھماکہ تھا جو کہ خالی خلا میں ہوا.جبکہ یہ غلط بات ہے.
خلا اور وقت دونوں بگ بینگ کے بعد وجود میں آے.کاینات کے آغاز میں خالی خلا مادہ سے پوری طرح پر تھا.یہ مادہ ابتداء میں بہت گرم.تھا اور بہت کثیف بھی جو کہ پھیلا اور ٹھنڈا ہونے پر جس نے ستاروں اور کہکشاوں کو جنم دیا جنہیں ہم آج دیکھتے ہیں.
اگرچہ خلا بنگ بینگ کے وقت ممکنہ.طور ایک.جگہ پر مرتکز ہو گیا ہو گا.یہ یکساں طور پر ممکن ہے کہ بگ بینگ کے وقت خلا لامحدود ہو.دونوں منظر ناموں میں خلا مکمل.طور پر مادہ سے بھرا تھا جو کہ پھیلنا شروع ہوا.اس پھیلاو کا کویی مرکز نہیں تھا.یہ کاینات سادہ لفظوں میں تمام.اطراف سے پھیل رہی ہے.مشاہدہ کرنے والوں نے یہ دیکھا ہے کہ تمام کہکشایں ایک.دوسرے سے دور جا رہی ہیں.یہ سوال کہ بگ بینگ کہا پر ہوا کا جواب یہ ہے کہ یہ کاینات میں ہر جگہ ہوا.
کیا زمین کاینات کے ساتھ پھیل رہی ہے؟
زمین کاینات کے ساتھ نہیں پھیل رہی اور نہ ہی یہ نظام شمسی پھیل رہا ہے.اور یہ ہماری ملکی وے کہکشاں بھی نہیں پھیل رہی.یہ چیزیں کش ثقل کے رسوخ کی وجہ سے وجود میں آیں اور پھر جنہوں نے الگ الگ ہونا چھوڑ دیا.کشش ثقل.کہکشاوں کو بھی گروہوں اور جھنڈ کی شکلوں میں جوڑے رکھتی ہے.یہ خاص کر کہکشاوں کے گروہ اور جھنڈ ہی ہیًں جو کہ ایک دوسرے سے دور دور جاتے جا رہے ہیں.
کیا اس کاینات سے باہر بھی کچھ ہے؟
خلا بگ بینگ کے ساتھ ہی وجود میں آیا.ہماری کاینات کی کویی کنارہ یا حد نہیں ہے.یہ ممکن ہے کہ ہماری کاینات بہت سی اور لا محدود کایناتوں میں سے ایک ہو.مگر ضروری نہیں کہ ان کایناتوں کو وجود رکھنے کے لیے کسی خلا کی ضرورت ہو.
بگ بینگ سے پہلے کیا موجود تھا؟
وقت بگ بینگ کے ساتھ وجود میں آیا.ہم.نہیں جانتے کہ آیا کہ یہ اس سے ہہلے موجود تھا کہ نہیں.یہ سوال اس لیے کافی.مشکل ہے.کچھ نظریات کے مطابق ہماری کاینات لامحدود کایناتوں کا ایک حصہ ہے جسے ملٹی یونیورس کا نام دیا گیا.اور جو مسلسل پیدا ہو رہی ہیں.یہ ممکن ہے مگر اسے ثابت کربا مشکل ہے.
اگر کاینات چودہ بلین سال پرانی ہے تو کہکشایں کس طرح چودہ بلین نوری سالوں سے زیادہ سفر کر چکی ہیں؟
یہ ممکن ہے کہ ہماری کاینات لامحدود ہو اور بگ بینگ سے پہلے ہر اطراف سے مادہ سے پر ہو.مگر یقینا ایسا کچھ بھی نہیں تھا جو کاینات کو روشنی کی رفتار سے تیز پھیلنے سے روکتا.اگرچہ کاینات کے اندر کسی خاص جگہ پر کویی بھی ایسی چیز نہیں جو روشنی سے تیز سفر کرتی ہو.یہ بات پوری کاینات کے لیے درست نہیں.اس بات کی کویی حد نہیں کہ کاینات کتنی تیزی سے پھیلتی ہے.
ہم یہ تصور کر سکتے ہیں کہ کہکشایں کسی گیند کی طرح ہیں جو کہ ربر شیٹ پر موجود ہو جو کہ خلا کی ترجمانی کرتا ہے.اگر ہم شیٹ کو پھیلایں تو گیندیں ایک دوسرے سے دور ہو جایں گی.وہ گیندیں جو ایک دوسرے سے قریب ہوں گی وہ سستی سے ایک دوسرے دور ہوں گی.وہ گیندیں جو کہ ہمہ گیر طریقہ سے دور ہویی تھیں وہ بہت تیزی سے دور دور جاتی جایں گی.
کسی بھی گیند پر رہنے واکے لوگ اپنی گیند کو ساکن محسوس کریں گے.وہ دیکھیں گے کہ دور کی گیندوں کا فاصلہ بہت تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے جبکہ نزدیک کی گیندیں سست روی سے فاصلہ بڑھا رہی ہیں.(افق کے پار).بہت دور کی گیندیں روشنی کی رفتار سے بھی تیز دور ہوتی جا رہی ہوں گی مگر لوگ انہیں نہیں دیکھ پایں گے.مقامی طور پر ان کی اپنی کہکشاوِں میں ایسا کچھ بھی نہیں جو روشنی کی رفتار سے تیز سفر کرتا ہو.
Reference.
http://www.atlasoftheuniverse.com/bigbang.html
For More Visit our Website
www.sciencekidunya.com

 

 
4589 :اب تک پڑھنے والوں کی کُل تعداد 3 :آج پڑھنے والوں کی تعداد



Written by Muzammil Pirzada