download (11)

جو حضرات ارتقا کی حقیقت کو تسلیم نہیں کرتے ان سے چند سوالات ہیں

1۔ کیا آپ حضرات نے ارتقا کی سائنس کا مطالعہ کسی سائنس دان کی کتاب پڑھ کر کیا ہے؟ اگر نہیں تو کیا ارتقا پر سوال اٹھانے سے پہلے یہ بہتر نہیں کہ سائنس کا بے لاگ اور اپنے تعصبات سے بالاتر ہو کر مطالعہ کیا جائے؟

2۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ انسان کے ارتقا کا سوال، ارتقا کے نظریے کا بہت چھوٹا حصہ ہے؟ ارتقا کی سائنس دنیا میں ہر موجود اور ناپید جاندار پر لاگو ہوتی ہے – اگر اپکا سوال صرف انسان کے ارتقا پر ہے، توکیا آپ باقی جانورں کے ارتقا کو تسلیم کرتے ہیں؟ اگر نہیں تو پھر بحث کا دائرہ صرف انسانی ارتقا تک کیوں محدود رکھا جاتا ہے؟

3۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ ارتقا ایک اکیلے جانور میں نہیں ہوتا بلکہ سپیشیز کے ایک بڑے گروپ میں ہوتا ہے جس میں اس سپیشیز کے ہزاروں لاکھوں انفرادی جانور ہوتے ہیں؟ کیا آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ ارتقا کا عمل لاکھوں کروڑوں سال پر محیط ہوتا ہے؟

4۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ ارتقا کا کوئی مقصود نہیں ہوتا؟ کسی بھی سپیشیز کے وہ جانور جو زیادہ بچے جوان کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں ان کی نسلیں پھلتی پھولتی ہیں اور ان کے جین اگلی نسلوں میں منتقل ہوتے ہیں اور جو جانور ایسا نہیں کر پاتے ان کے جینز ناپید ہوجاتے ہیں

5۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ انسان اس دنیا کی سب سے زیادہ کامیاب نسل نہیں ہے؟ بیٹلز (beetles) دنیا کی سب سے زیادہ کامیاب نسل ہے کیونکہ دنیا میں جتنی اقسام بیٹلز کی پائی جاتی ہیں اتنی کسی اور جانور کی نہیں ہیں – اسی طرح ڈولفنز اپنے ماحول میں انسانوں کی نسبت زیادہ بہتر طریقے سے مطابقت رکھتی ہیں

6۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ ارتقا دنیا کی ہر سپیشیز میں مسلسل ہورہا ہے – آج تک کوئی ایسی نسل نہیں پائی گئی جس کے جینز وقت سے ساتھ تبدیل نہ ہورہے ہوں – یہ حقیقت انسانوں پر بھی اتنی ہی لاگو ہوتی ہے جتنی کہ دیگر جانوروں پر – انسان ہی ارتقا کا مقصود نہیں ہے

8- کیا آپ جانتے ہیں کہ انسان کا ارتقا موجودہ بندروں سے نہیں ہوا؟ انسان اور بندر دونوں کا ارتقا ایپس (apes) کی ایک نسل سے ہوا جو اب ناپید ہے- اس نسل کا کوئی ایک فرد ایسا نہیں تھا جو اچانک انسان بن گیا بلکہ پوری نسل کچھ حصوں میں بٹ گئی – ایک حصہ ارتقا کرتے ہوئے آجکل کے بندروں کی شکل اختیار کر گیا، کئے حصے ناپید ہوگئے اور ایک حصہ ارتقا ہوتے ہوتے جدید انسان کی شکل میں موجود ہے

7- کیا آپ جانتے ہیں کہ انسانوں جیسی اور کئی نسلوں کا ارتقا ہوا لیکن انسانوں کی نسبت ان کے دماغ اس دور رس سوچ کے قابل نہیں تھے جو انسانوں کا خاصہ ہے اس لئے انسانوں کے مقابلے میں وہ نسلیں جیت نہیں سکیں اور دم توڑ گئیں

اگر آپ ان میں سے کچھ سوالوں کے جواب نفی میں دیتے ہیں تو آپ سے درخواست ہے کہ ارتقا کی سائنس کی سٹڈی پر کچھ وقت صرف کیجئے تاکہ بحث کی صورت میں آپ سائنسی طور پر صحیح استدلال فرما سکیں

2518 :اب تک پڑھنے والوں کی کُل تعداد 1 :آج پڑھنے والوں کی تعداد



اپنا تبصرہ بھیجیں