ھارپ ٹیکنولوجی کیا ہے کیا اس ٹیکنولوجی سے موسم میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے - سائنس کی دنیا | سائنس کی دنیا

ھارپ ٹیکنولوجی کیا ہے کیا اس ٹیکنولوجی سے موسم میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے

انگریزی: high frequency active auroral research program) جس کو مختصراً HAARP کہا جاتا ہے،آئونی کرہ سے متعلق ایک تحقیقی برنامج (program) ہے جس میں مشترکہ طور پر امریکی فضائیہ، امریکی بحریہ، جامعہ الاسکا اور ڈارپا سرمایہ فراہم کررہے ہیں

اس برنامج کا مقصد کرۂ ہوا کا سب سے بالائی حصہآئونی کرہ کا تحلیلی و تجزیاتی مطالعہ اور کرہ آئونیطرزیات کی صلاحیت کی تحقیق کرنا ہے تاکہ لاسلکیاطلاعات و ابلاغیات اور مواصلاتی کارکردگی اور نگرانی میں بہتری لائی جاسکے۔
یہ برنامج ایک قطب شمالی ادارہ ہارپ ریسرچ اسٹیشن کے زیرانتظام مکمل کیا جارہا ہے۔ یہ ادارہ امریکیصوبہ الاسکا کے علاقہ گاکونا سے قریب ایک جگہ پر واقع ہے جو امریکی فضائیہ کی ملکیت ہے

ہارپ ریسرچ اسٹیشن میں سب سے اہم آلہ کرہ آئونی تحقیقی آلہ (انگریزی: ionospheric research instrument) ہے۔ یہ ایک طاقتور ترین برقناطیسی تعددات کو نشر کرنے والے ترسیلہ (transmitter) کی صلاحیت کا حامل آلہ ہے جس میں 180 محاسات(antennas) موجود ہے۔ اس آلہ کو کرہ آئونی کے کسی محدود خطہ کو عارضی طور پر ظاہر و فعال کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
ہارپ اسٹیشن پر کام کا آغاز 1993ء میں ہوا۔ اور موجودہ کرہ آئونی آلہ کی تکمیل 2007ء میں ہوئی۔ اس کام میں ہارپ کا سب سے بڑا ٹھیکیڈار ایک برطانوی ادارہ BAE Systems تھا۔
بعض قدرتی آفات کے حوالہ سے ہارپ کے متعلق نظریہ سازش بھی فروغ پارہا ہے۔ بعض سائنسدانوں کے خیال میں ہارپ برنامجسازشی نظریہ سازوں کے لیے ایک پرکشش ہدف ثابت ہورہا ہے۔ کیونکہ ایک شمارندی سائنسداں کے مطابق سائنس سے ناواقف افراد کو اس کا مقصد انتہائی پراسرار نظر آتا ہے۔

مزید وڈیو مین دیکھیں

HAARP ٹیکنولوجی کیا ہے حصہ اول

۔

۔

HAARP ٹیکنولوجی کیا ہے حصہ دوم

۔

3405 :اب تک پڑھنے والوں کی کُل تعداد 3 :آج پڑھنے والوں کی تعداد



Written by اختر علی شاہ