تعارف - سائنس کی دنیا | سائنس کی دنیا

تعارف

سائنس کی دنیا ایک تعلیمی ادارہ ہے جس کا اولین ترجیح اردو زبان جاننے والوں تک آسان الفاظ میں سائنسی نظریات اور علوم کا پہنچانا ہے۔ یہ ایک تحریک ہے جس کا آغاز چند لوگوں نے فیس بُک کے ذریعے سے کیا تھا۔ اس دوران ہمیں بہت سے لوگوں نے وقتاََ فوقتاََ فالو کرنا شروع کیا اور پھرایک ویب سائٹ کے قیام کی ضرورت درپیش ہوئی۔

اس ویب سائٹ کا مقصد سادہ فہم اور آسان الفاظ میں نیچرل سائنسز سے متعلق موضوعات کی ترسیل ہے۔ اس معاملے میں ہم دنیا بھر سے سائنس کے لٹریچر کو آئے روز اردو میں منتقل کرتے ہیں یہاں تک کہ ویڈیوز کو بھی اردو زبان میں ترجمہ کیا جاتا ہے تاکہ پڑھنے والوں تک ویڈیو کی صورت میں بھی بہترین اور مفید معلومات پہنچ سکیں۔

ہم سب سائنس کے طالب علم ہیں اور سوالات کرنا اور ان کے جوابات کی تلاش کرتے رہنا ہماری فطرت ہے۔ اس لئے سائنس کی دنیا نے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا فیس بُک گروپ کی صورت میں، جہاں تمام لوگ سائنسی سوالات اٹھا سکتے ہیں۔

سانس کی دنیا انتظامیہ میں مندرجہ ذیل شخصیات شامل ہیں:

قدیر احمد قریشی
عباس زوہیر
منیب احمد ساحل
مزمل پیرزادہ
طلحہ عبدالسلام
ذیشان مُضطر
اختر علی شاہ
رفعت عزیز
فواد علی
مہر عبدالماجد
سید فواد بخاری
بلال محمد
فرہاد علی تیمور

مختلف لوگوں نے اس فورم کی انتظامیہ میں شمولیت اختیار کی اور یہ سلسلہ اسی طرح جاری و ساری ہے۔

سائنس کی دنیا کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے ہمیں آپ کے تعاون کی اشد ضرورت رہتی ہے۔ آپ اپنی آراء و تجاویز ہمیں سائنس کی دنیا فیس بُک گروپ و صفحہ پر فراہم کر سکتے ہیں تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو مزید بہتر سے بہتر بنا سکیں اور اس کی خامیوں کو دور کر سکیں۔ اس سلسلے میں ہماری مختلف وقتوں میں ویب سائٹ پر پولنگ وغیرہ کرنے کی بھی ترجیح رہتی ہے۔

شکریہ

منجانب: انتظامیہ (سائنس کی دنیا) ۔